• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری

England Overall Leads Against Pakistan Is 489 Runs In Manchester Test
مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے ، انگلش کپتان نے پاکستان کو فالو آن کرانے کی بجائے دوبارہ بیٹنگ کو ترجیح دی اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 98 رنز بنالئے۔

انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 589 رنز کے جواب میں مشکلات میں گھری پاکستانی ٹیم نے پہلی نا مکمل اننگز 57 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی۔ بارش کی وجہ سے کھیل کا آغاز موخر ہوا لیکن پاکستانی بیٹنگ لائن منجھدار سے نکل نہ پائی۔

ایک اینڈ تو مصباح الحق نے سنبھالا ہوا تھا لیکن دوسرے اینڈ پر وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ شان مسعود 39، اسد شفیق 4، سرفراز احمد 26 اور یاسر شاہ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔مصباح الحق 52 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ دسویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے وہاب ریاض نے 39 رنز اسکور کئے ۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم 391 رنز کی برتری کے باوجود بھی ایلسٹر کک پاکستان کو فالو آن کرانے کی بجائے خود دوبارہ بیٹنگ کو آئے ۔ انگلش اننگز بار بار بارش کی وجہ سے معطل ہوئی ۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 98 رنز بناکر پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ۔ ایلکس ہیلز 24 رنز بناکر محمد عامر کا شکار ہوئے ، ایلسٹر کک 49 اور جو روٹ 23 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔
تازہ ترین