• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس منگل کوکراچی میں طلب

Ppp Sindh Meeting In Karachi On Tuesday
پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس منگل کو کراچی میں طلب کر لیا گیا،اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنا استعفا پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ سندھ نامزد کرنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی کابینہ میں بھی آدھے سے زائد نئے وزرا کو لئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا،نئے وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا ٹاسک دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نوجوان اور متحرک پارٹی صدر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین