• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تبدیلی کافیصلہ سیاسی ہے، خورشید شاہ

Change In Sindh Has Political Decided Khurshid Shah
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی سوال نہ پوچھیں جس سے تکلیف ہو، سندھ میں تبدیلی کا فیصلہ سیاسی ہے،سیاست میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر کام کرنے کی لگن ہو تو 100 سال کا کام ایک دن میں ہو سکتا ہے، وسیم اختر کا معاملہ ان کو 9 سال بعد یاد آیا،میرے خیال میں وسیم اختر میئرکے امیدوار ہوں گے، ایم کیوایم پارٹی ہے اور ان کی اپنی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ امن وامان کی صورتحال پہلے ہی بہت بہتر ہے، جب کوئی برا کام ہوتا ہےتو پولیس کرتی ہے، اچھا ہوتا ہو تو رینجرزکرتی ہے،پانامالیکس کےمعاملےپرآج اسپیکرقومی اسمبلی نےمجھ سےرابطہ کیاہے۔
تازہ ترین