• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامیہ کی پراسرار موت کا معمہ حل ہونے کے قریب

Samyah Mystery Death Near To Solving
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ کی پراسرار موت کا معما حل ہونے کے قریب ہے، ایک کے بعد ایک گتھیاں سلجھنے لگیں، قتل کے اشارے ملنے لگے،سامیہ کی گردن پر زخم کا نشان تھا، منہ سے خون اور جھاگ نکل رہا تھا۔

جیو نیوز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی،پولیس نے تفتیش کے دائرے میں سامیہ کی سہیلی کو بھی شامل کرلیا، عنبرین نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

سامیہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی، والد اور کزن سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سامیہ کے دوسرے شوہر مختار علی کاظم کا کہنا تھا کہ انہیں سامیہ کی پہلی شادی اور طلاق کے متعلق علم تھا۔

جیو نیوز نے جب ان سے سوال کیا کہ سامیہ اور ان کے شوہر مختار علی کاظم کو دھمکیاں کس نے دیں؟جب سامیہ جانتی تھی کہ اس کی جان کو خطرہ ہے تو وہ پاکستان کس کے کہنے پر اور کیو ں آئی؟

برطانوی نژاد پاکستانی سامیہ شاہد کے شوہر مختار علی کاظم نے دعویٰ کیا کہ سامیہ کو اس کے والد، کزن اور سابق شوہر نے دھمکیاں دیں، جبکہ والدہ نے والد کی بیماری کا کہہ کر سامیہ کو پاکستان بلایا تھا جبکہ بہن نے ٹکٹ کے پیسے بھیجے تھے۔
تازہ ترین