• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم آج سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

Pakistan Cricket Team Start Two Day Practice Match Today
پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ووسٹر میں بھر پور ٹریننگ سیشن کیا اور آج دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پچھاڑا لیکن اولڈ ٹریفورڈ میں انگلش ٹیم نے کم بیک کیا اور سیریز ایک ۔ ایک سے برابر کر دی اور اب تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے ایجبسٹن میں ہوگا ۔

پاکستانی کرکٹرز نے مختصر بریک کے بعد تیاریوں کا آغاز کردیا ہے کھلاڑیوں نے ووسٹر شائر میں نیٹ پریکٹس کی ۔

پاکستان ٹیم آج سے ووسٹر شائر کیخلاف دو روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گی ۔ اس میچ میں کپتان مصباح الحق کو آرام دیا جاسکتا ہے اور نائب کپتان اظہر علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس پریکٹس میچ میں ٹیم مینجمنٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتی ہے ۔
تازہ ترین