• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ ہارر فلم’راز ری بوٹ‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو

New Dialogue Promo Of Raaz Reboot
2002ءمیں باکس آفس پر دھوم مچانے والی بالی ووڈ کی ہارر فلم ’راز‘ کے ایک اور راز پر سے پردہ اْٹھنے کو ہے، ہارر فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ راز فرنچائز کی چوتھی نئی ہارر ڈرامہ فلم ’راز؛ری بوٹ‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

نامور ڈائریکٹر وکرم بھٹ ایک بار پھر راز ری بوٹ کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی، کریتی کھرباندااورگورر ارورا شامل ہیں۔

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں سے بالکل مختلف ہو گی جو محبت سے شروع ہو کر ایسی قوتوں کی دنیا میں پہنچ جائے گی جہاں سے بچ کر نکلنا بے حد مشکل ہو گا۔

مہیش بھٹ، مکیش بھٹ اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی موسیقی جیت گنگولی، سنگیت ہلدی پور اور سدھارتھ ہلدی پور ترتیب دے رہے ہیں۔

فلم رواں سال 16ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین