• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں،ایران

Want To Build Strong Ties With Cuba Iran
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ کیوبا کے ساتھ مضبوط قریبی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

لاطینی امریکا کے دورے کے آغاز کے موقع پر جواد ظریف نے ہوانا میں کیوبن ہم منصب برونو روڈریگوز کی جانب سے امریکا کی ہمہ نوع پابندیوں کی مزاحمت کرنے پر کیوبا کی تعریف کی۔

انھوں نے توانائی،صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کا حوالہ دیا۔ مسٹر روڈریگوز نے اس موقع پر کیوبا کی جانب سے امریکا اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام کے تنازعے میں ایران کی حمایت کااظہار کیا اور کہاکہ ہم ایران کے خلاف ہرطرح کی پابندیوں اور یک طرفہ معاندانہ اور خاص طور مالیاتی شعبے میں اقدامات کی مخالفت جاری رکھیں گے۔

جواد ظریف سرکاری اور کاروباری عہدے داروں کے ایک بڑے وفد کے ساتھ کیوبا کے علاوہ بولیویا،چلی،ایکواڈور،نکارا گوا اور وینزویلا کے دورے پر بھی جائیں گے۔
تازہ ترین