• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے عدالتی حکم پر وزیر قانون کا ردعمل


وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی ویڈیو لنک سے پیشی کے عدالتی حکم پر ردعمل دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پوچھے گئے سوال کے جواب اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر ادب سے سرتسلیم خم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر ایسا ہوتا تو نہیں ہے، اس طرح تو ہزاروں سزایافتہ لوگ ہیں۔

کیس کی لائیو نشریات سے متعلقہ سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ یہ سب کچھ عدالتوں کو ہی ریگولیٹ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس میں جمعرات 16 مئی کو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم میں وفاق اور پنجاب حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جسٹس اظہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اس بات کو یقینی بنائیں کے ویڈیو لنک کام کرے۔

قومی خبریں سے مزید