• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mqm More Than 30 Offices Sealed
کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دفاتر کو سیل کردیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں اب تک 30 سے زائد دفاتر سیل کئے جا چکے ہیں۔ ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف دفاتر پر رات گئے چھاپے مارے گئے۔ پاک کالونی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی میں واقع دفاتر کی پہلے تلاشی لی گئی،پھر ان دفاتر کو سیل کردیا گیا۔

اس سے قبل گلشن اقبال، گلستان جوہر میں واقعہ دفاتر بھی سیل کیے جاچکے ہیں۔اب تک ایم کیو ایم کے 30 سے زائد دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو لائنز ایریا سے حراست میں لے لیا۔خواتین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔
تازہ ترین