• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

Heavy Rain In Lahore Water Inundates In Low Lying Area
لاہور اورگردونواح میں رات سے جاری بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سےلوگوں کومشکلات کا بھی سامناہے ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے، دھرم پورہ اور ہجویری کالونی کے سامنے سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر رہی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفےکے ساتھ بارش برسنےکاسلسلہ جاری ہے،کبھی ہلکی توکبھی تیز بارش، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ہیں کہ دلوں کو لبھائے جا رہی ہیں،سبزے پہ بھی نکھار ہے ،جبکہ بادِ صباکے ساتھ جھومتے ،لہلہاتے، دھلے نکھرے درخت اور پودے، ماحول کو اور بھی خوش گوار بنائے جا رہے ہیں۔

ایک طرف سہانا موسم جوبن پر ،تو دوسری جانب طوفانی بارش سےمسائل کا بھی سامنا ہے،شہر میں بجلی کے 136سے زائد فیڈرزٹرپ کر گئے۔

مال روڈ ، جیل روڈ،اللہ ہو چوک،کالج روڈٹاؤن شپ اورلکشمی چوک سمیت اہم شاہراؤں پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے،چوبچہ اسٹاپ اور ہجویری کالونی کے سامنے سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر نے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن اور ٹاؤن شپ کےعلاقوں میں64ملی میٹر پڑی،بارش کا موجودہ سپیل دوپہر2بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔
تازہ ترین