• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ تجارت نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

وزارتِ تجارت نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت تجارت نے نجی شعبے سے موصول متعدد تجاویز کو ایجنڈے کاحصہ بنا دیا، نجی شعبےکی تجاویز کو ٹیرف پالیسی بورڈ میں حتمی شکل دی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ استعمال شدہ گرم کپڑوں کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے، سوڈا ایش پر کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور کھالوں سے متعلق مصنوعات کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دودھ اور دودھ پاؤڈر کی درآمد محدود کرنےکے مطالبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نجی کمپنی کا 16فیصد کسٹمز اور 4 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنےکا مطالبہ بھی زیرِ غور ہے۔

یاد رہے کہ وزارت تجارت نےنجی شعبےسمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ تجاویز مانگی تھیں۔


تجارتی خبریں سے مزید