• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Azadi Train Reached Karachi
جشن آزاد ی کےسلسلے میں پاکستان ریلوے کی جانب سے پشاور سے چلائی جانےوالی آزادی ٹرین کا فلوٹ سکھر پہنچ گیاجہاں ریلوے حکام ا ور شہریوں نے ٹرین کے شرکاء کا استقبال کیا۔

آزاد ی ٹرین 18بوگیوں پر مشتمل ہے۔ چھ بوگیوں پرخیبر پختونخوا، پنجاب،سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان،کشمیر کی ثقافت کو نمایاں کیاگیا ہے۔

ٹرین کی مختلف بوگیوں میں میوزم بھی بنایاگیاہے۔ ٹرین کی بوگیوں پر خوبوصورت پوسٹر آوایزاں کئے گئے ہیں جس پر آپریشن ضرب عضب ، پاک چین دوستی اور مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونےوالے مظالم کو دیکھایاگیا۔

آزاد ی ٹرین ہفتہ کی شام کو کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔
تازہ ترین