• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل اکیڈمی کےنظام کی کمزوریاں نہیں چھپائیں گے،چیف جسٹس لاہور

Academy Will Not Hide The Weaknesses Of The Judicial System Chief Justice Lahore
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ جوڈیشل اکیڈمی کے نظام میں کمزوریوں پرپردہ نہیں ڈالیں گے، ہمیں کمزوریوں کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنے اور نئے قوانین کو جاننے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں واقع جوڈیشل اکیڈمی میں اکیڈمی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ تربیتی کورسز سے ججز کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، جہاں جہاں ہماری کمزوریاں ہیں ہم دوران تربیت ان پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، تربیتی کورسز میں بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لائی گئی ہیں، ماضی میں نئے بھرتی ہوئے والے جوڈیشل افسران کو ایک ماہ کی پری سروس ٹریننگ کے بعد عدالتوں میں بٹھا دیا جاتا تھا لیکن اب کم از کم6 ماہ کی پری سروس ٹریننگ کروائی جائے گی۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ اکتوبر میں جنرل ٹریننگ پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گےجبکہ ضلعی عدلیہ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کےلئے نیا شعبہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین