• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

Christiano Ronaldo Wins Player Of The Year Award
یور پین فٹ بال کی چمپیئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

اس مقا بلے کیلئے ان کے ساتھ ان ہی کی ٹیم کے گیرتھ بیل اور اونٹوئن گیریزمین بھی شامل تھے۔ جمعرات کو موناکو میں یورپ کے بہترین فٹبالر کے انتخاب کی تقریب منعقد ہوئی ۔

رونالڈو نے اس سیزن میں اپنے کلب ریال میڈرڈ کیجانب سے کھیلنے والے تمام میچز میں 32 گولز کئے ۔ اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0۔1 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی دفعہ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

علاوہ ازیں ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹبالر لائنل میسی نے یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) گول آف دی سیزن ایوارڈ جیت لیا۔ میسی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ 2015-16ءسیزن کے پہلے راؤنڈ میں روما کے خلاف جو گول کیا تھا اسے سیزن کا بہترین گول قرار دیا گیا۔

یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گول آف دی سیزن ایوارڈ کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں میسی نے 34 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین