• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبےسے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا، موڈیز

Cpec Project Will Finish Energy Shortage Moodys
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگاجبکہ بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی بدولت حکومت پاکستان کی جانب سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر اخراجات میں اضافہ اور تیزی سے کام جاری ہے ، جس کے باعث مستقبل میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا ۔توانائی بحران میں کمی سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔

موڈیزنے کہا کہ بجٹ 17-2016 میں برآمدی شعبے کو زیرو ریٹڈ ٹیکس کرنے اور مشینوں کی ڈیوٹی فری درآمدات جیسے اقدامات سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔
تازہ ترین