• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا، پریانکا سے زیادہ کمائی کر کے فوربس کے ٹاپ ٹین میں

Deepika Earned More Than Perinka In Forbes Top Ten
امریکا کےمشہور فوربس میگزین نےرواں سال اپنی’’ سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں‘‘کی ٹاپ ٹین فہرست میں دو نئے ناموں کا اندراج کیا ہے۔ان میں دپیکا پڈوکون اور دوسری ہالی وڈ اداکارہ ملاکونس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ اس لسٹ میں انہوں نے دسواں مقام حاصل کیا ہے ۔تاہم ہالی ووڈ میں نام کمانے والی پریانکا چوپڑا اس فہرست میں شامل نہیں ہوپائی ہیں۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا، فلمی دنیا میںدپیکا کی حریف کے طور پر سامنے آئیںجبکہ فوربس کی اس فہرست میں شامل ہونے کے لیےکوشاںتھیں مگر جگہ بنانے سے قاصر رہیں۔

بالی وڈ فلم’ باجی راؤ مستانی ‘ سےشہرت حاصل کرنے والی دپیکا پڈوکون کو واحد بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا جن کا نام ’’فوربس لسٹ‘‘ میں شامل ہوا۔

صرف یہی نہیں وہ اب اپنے دیش میں بھی سب سے زیادہ ’’کماؤ پوت‘‘ ہو گئیں ۔رپورٹس کے مطابق،وہ ہر فلم کے لئے 12 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

دپیکا کی اڑان بھرتی شہرت سے اب کوئی جلے نہ جلے پرینکا تو جلیں گی تاہم میڈیا کی نظر دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہے۔

دوسری طرف گزشتہ سال جون سے لے کر رواں سال جون کے دوران، تمام فلمی ستاروں کی کمائی میں بیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہےجبکہ فوربس فہرست کے ’’ٹاپ سلوٹ‘‘ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہالی ووڈ اداکارہ، جینیفر لارینس 4کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ اس فہرست میں مسلسل پہلےنمبر پر جمے ہوئے ہیں۔

لارینس کے بعد دوسرا درجہ میلیسا میکارکا ہے جنہوں نے تینتیس لاکھ ڈالر کمایا۔اسکیرلیٹ جانسن نےپچیس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد فوربس کا تیسرا درجہ حاصل کیا۔

فوربس کی بقیہ فہرست میںجینیفر اینسٹن ،فین بنگبنگ،چارلیز تھیرن،ایمی ایڈمس ،جولیارابرٹس،ملاکونس اور آخر میں دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔
تازہ ترین