• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

John Kerry Urges Pakistan To Do More
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی ،پرتشدد انتہاپسندی کی جڑ پر وار کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رابطے ہیں ،جو باہمی گفتگو شروع کرنے کا راستہ ہیں ، دہشت گرد دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کررہے ہیں۔

جان کیری نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا ،جس نے 50ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ دہشتگردی کی مختلف وجوہات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،دہشتگردوںاورانتہا پسندوں سے جنگ کوئی قوم اکیلے نہیں جیت سکتی،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان کو ہمارے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام بڑا مذہب ہے لیکن بعض لوگوں کا عمل اس کی درست عکاسی نہیں کرتا، بعض افراد اسلام کو ہائی جیک کرتے ہیں۔
تازہ ترین