• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن کےشاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا گرفتار

Man Arrested In Washington Mall Shooting
واشنگٹن کےعلاقےبرلنگٹن کےشاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا حملہ آورگرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کیسکیڈ شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو ئے تھے ، لیکن ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی ۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزم کا خاکہ بنایا تھا، جس کی مدد سے اس کی گرفتاری ممکن ہوسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتار حملہ آور 20سال کا نوجوان ہے اور اس کا تعلق میکسیکن علاقے سے ہے۔
تازہ ترین