• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمجھوتہ ایکسپریس عارضی معطلی کے کچھ دیربعد بحال

Suspension Of Samjhota Express Restore After Few Hours
بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو عارضی طور پر معطل کرنے کے کچھ دیر بعد ہی اسے پھر بحال کردیا، ٹرین معمول کے مطابق صبح لاہور سے دلی روانہ ہوگی۔

بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس سروس کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے پاکستانی ریلوے حکام کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پیر کےروز بھارت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کو نہیں لے سکتے۔

جس پر ریلوے حکام نے مسافروں کو صبح ریلوے اسٹیشن نہ آنے کی ہدایت کر دی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی بھارتی حکام نے پاکستانی ریلوے حکام کو ہاٹ لائن پر پیغام دیا کہ انھوں نے ٹرین کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرلیے ہیں ۔

سمجھوتہ ایکسپریس کو معمول کے مطابق بھجوایا جائے ، ریلوے حکام کے مطابق اب سمجھوتہ ایکسپریس پیر کی صبح معمول کے مطابق بھارت روانہ ہوگی۔
تازہ ترین