• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج ٹرین کیس، پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

Orange Train Case Punjab Government Hearing Appeal Accepted
سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ 10اکتوبر کو پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت کی طرف سے مخدوم علی خان، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین میٹرو منصوبے کے قریب واقع تاریخی مقامات کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیرات پر پابندی لگائی تھی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
تازہ ترین