• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: سی ڈی اے نے کرکٹ گراونڈ سیل کردیا

Cda Cricket Ground Sealed In Islamabad
صدر اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ناصر اقبال نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے نیشنل کرکٹ گراونڈ سیکٹر ایف سیون کو سیل کردیا گیا ہے ۔

صدر اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں گراؤنڈز پر قبضے کی روایت درست نہیں ہے ۔ سی ڈی اے نے نیشنل کرکٹ گراونڈ سیکٹر ایف سیون کو سیل کردیا۔

نیشنل کرکٹ گراونڈ کو خود کو سی ڈی اے کا مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے شخص نے سیل کیا، گراونڈ میں پی سی بی کے زیر اہتمام یکم اکتوبر سے انڈر 19 میچز ہونے ہیں۔

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرکا کہنا ہے اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے الاٹ کردہ ہیں سی ڈی اے ان کو بند نہیں کر سکتا۔ تین گراؤنڈز ایسوسی ایشن کو الاٹ کیے گیے ہیں ۔

اس میدان پر انڈر 19 اور قائد اعظم ٹرافی کے میچز ہونے ہیں اگر کوئی قانونی مسئلہ ہے تو سی ڈی اے عدالت جائے کرکٹ کو متاثر نہ کیا جائے ۔

ناصر اقبال نے وزیر اعظم پاکستان اور میئر اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ گراونڈز پر قبضوں کے اس اقدام کو روکیں۔
تازہ ترین