• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا میں رینجرز نے زمین میں دبا اسلحہ برآمد کرلیا

Rangers Seizes Arms Buried Underground In Fb Area Operation
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایف بی ایریا میں رینجرز نے زمین کے نیچے دبا اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقےفیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں گراؤنڈ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے ساتھ موجود کچرا کنڈی میں رینجرز نے تلاشی لی اور زمین کے اندر دبا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار سیاسی جماعت کے ملزم راجو کی نشاندہی پر کی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بلدیہ نمبر 2 پاک کالونی اور لیاقت آباد میں کارروائی کی اور مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 50 منشیات کے عادی افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کو ایدھی ہوم منتقل کیا جائے گا۔
تازہ ترین