• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کردیا۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء و طالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500 روپے بذریعہ پے آرڈر کے ساتھ 29 اور 30 اپریل 2024ء کو لازمی جمع کرادیں۔ 

انہوں نے واضح کہا کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید