• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعِ وطن کے لئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے ،وزیراعظم

Dirty Look On Our Territory Not Allowed Nawaz Sharif
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے،کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرحدی سیکورٹی صورتحال پر بریفننگ دی ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے اور پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، ہمیں توانائیاں عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی پر مرکوز رکھنی چاہئیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ غربت، بےروزگاری کےخاتمےسمیت ترقی وخوشحالی کی منزل کاحصول ہماراعزم ہے، ہم ان مقاصد کے حصول کےلئے سرگرم عمل ہیں۔
تازہ ترین