• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shiv Sena Threatened To Salman Khan
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف سلمان خان کی حمایت کرنا ہندو انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی رہنما منیشا کیانڈے نے اپنے ایک بیان میں سلمان خان کو شدید نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب سلمان خان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔انہیں چاہئے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز آجائیں۔

شیو سینا کی رہنمانے مزید کہا کہ سلمان خان نے دہشت گردی کے باوجود پاکستان کے خلاف کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی ہے بلکہ ان کے فنکاروں کی حمایت کررہے ہیں لہٰذا انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ وقت پاکستانیوں کی حمایت کا نہیں ہے اور اگر انہیں پاکستان اتنا ہی پسند ہے تو انہیں پاکستان ہجرت کرلینی چاہئے۔
تازہ ترین