• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر عالمی میڈیا کو شکوک

World Media Doubts On Indian Claims Of Surgical Strike
سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے بھارتی دعوے پر بین الاقوامی میڈیا بھی شبہات کا شکار ہے، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے میں کوئی فوجی نقل و حرکت نہیں دیکھی۔

برطانوی اخبار ڈپلومیٹ نے بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت پر ہی سوالات اٹھا دیے، بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا،عالمی میڈیا نے بھارتی جھوٹ کی پول کھول دی۔

امریکا کے مؤخر اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آزاد کشمیر کے ان مقامات کے رہائشیوں کے انٹرویو کئے جہاں بھارت نے جمعرات کو سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اس رات شدید فائرنگ ہوئی لیکن انہیں وہاں ایسا کچھ نظر یا سنائی نہیں دیا جس سے بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعو یٰ سچا ثابت ہوتا ہو۔

بھمبر کے ایک رہائشی نے نیویارک ٹائمز کے نمائندوں کو بتایاکہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس دن لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،وہ اپنی چوکیوں سے کبھی نہیں نکلتے۔

بھارتی چوکیوں سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ایک گھر کے مکینوں سے جب برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندوں نے سرجیکل اسٹرائیک پرسوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ کیسی سرجیکل اسٹرائیک؟اس دن بس معمول سے زیادہ فائرنگ ہوئی تھی۔
تازہ ترین