• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کے چیف آفیسر مقرر

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

معروف ہالی ووڈ اداکار رائن رینالڈز کو ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کا چیف آفیسر مقرر کردیا گیا۔

 فلم ’ڈیڈ پول‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رائن رینالڈز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہوں نے انتہائی پُرجوش انداز میں یہ بتایا ہے کہ میں ایک اداکار، فلم پروڈیوسر، ویلش فٹبال کلب کا مالک ہوں اور اب ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کا نیا چیف آئی لینڈ آفیسر ہوں۔

واضح رہے کہ رائن رینالڈز سے پہلے امریکی اداکار جیسن ماموا اور کیون ہارٹ بھی اس عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید