• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آبادی کا ایک تہائی غربت کا شکار

A Third Of Pakistans Population Is Victim Of Poverty
پاکستان میں غربت کے خاتمے کے نعروں کیساتھ حکمران اقتدار کے سنگھاسن تک پہنچتے رہے مگرآج بھی ہر سو غربت کا وہی عالم ،غریبوں کا وہی حال ہے۔

عالمی بینک کے فارمولے کے تحت یومیہ سوا ڈالر کمانے والوں کو غربت کی لکیر سے نیچے قرار دیا جاتا ہے، اس کے مطابق پاکستان کی بیس کروڑ آبادی کا ایک تہائی سے زائد غربت کی زندگی بسر کر رہا ہے، کچی بستیوں، جھونپڑیوں اور پسماندہ علاقوں کے مکین اسی غربت و افلاس کی تلخیوں کا شکار ہیں۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ غربت کی بڑی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہیں، حکومت، بے نظیر انکم سپورٹ اور خدمت کارڈز کے ذریعے غربت کو نیچے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں فراہم کر کے غریبوں کو بھی بہتر زندگی گزارنے والوں کے دھارے میں شامل کرسکتی ہے۔
تازہ ترین