• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی بین الاقوامی پیسز چیمپئن شپ، مقابلے عروج پر

International Paces Championship Of Pak Army Competitions On The Way
پاکستان آرمی کی پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں مقابلے اپنے عروج پر پہنچ گئے،تیسرے روز پاکستان سمیت دیگر ممالک کے آرمی کےجوانوں نے سٹ اپس میں خوب اسٹیمنا اور فٹنس کا مظاہرہ کیا، موسیقی کی دھن پر رقص بھی خوب ہوا۔

اسٹیمنا،فٹنس، طاقت کے بل بوتے پر سٹ اپس لگانے میں نوجوانوں نے مہارت کا مظاہرہ کیا، پیسز چیمپئن شپ کے ایونٹ میں 325 جوان شریک ہوئے، جنہیں آدھے گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ سٹ اپس لگانے تھے، مقابلے میں پاکستان کےجوان چھائے رہے۔

ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پیسز چیمپئن شپ کے انعقاد سے خاصے خوش ہیں ،اسٹیمنا اور فٹنس کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے موسیقی کی دھنوں پر اپنے اپنے انداز سے رقص کر کے خوب انجوائے کیا۔
تازہ ترین