• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: ملائیشیا نے پاکستان کو مات دیدی

Malaysia Beats Pakistan In Champions Trophy Hockey
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، میچ میں ایک موقع پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا، ابتدائی دو کوارٹر میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے دونوں گول علیم بلال نے 18ویں اور 34ویں منٹ میں کئے لیکن ملائیشیا نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کیا ، پھر تیسرا گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

دونوں گول تیسرے کوارٹر میں فضل ساری نے کئے ، چوتھے اور آخری کوارٹر میں ملائیشیا نے ایک اور گول کرکے برتری دگنی کردی، پاکستان ٹیم آج کوریا کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔
تازہ ترین