• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کیخلاف کرپشن کا سپلمنٹری ریفرنس

Reference Supplementary Corruption Against Former Secretary Local Governmen
نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف 56 کروڑ روپے کرپشن کا سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا۔سپلمنٹری ریفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عنایت اللہ بھرگڑی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظورکرلیا۔ ریفرنس کی سماعت پانچ نومبر کو ہوگی۔

بدر جمیل مندرو میونسپل کمشنر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں فہیم الدین،فاروق اور شہباز شامل ہیں۔ ملزمان پر 56 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔
تازہ ترین