• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دنگل‘ کا ٹریلر چند گھنٹوں میں 30لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا

Film Dangal Trailer Have Been Seen By More Than 30 Million People In A Few Hours
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کا ٹریلر چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر30لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جبکہ سلو میاں کی فلم ’سلطان‘ کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم کا ٹریلر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔
تازہ ترین