• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدراباد میں چھاپے، ایم کیوایم لندن کے معتدد کارکن گرفتار

Raid In Hyderabad Several Members Of Mqm London Arrested
پولیس اور رینجرز نے حیدراباد میں چھاپے مار کر ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے حیدراباد کے علاقے فقیر کاپڑھ، مائی خیری مسجد اور اس کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔

کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں انتخاب عالم، ان کے بھائی راحیل عالم، جاوید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اس سے قبل رینجرز نے حیدراباد کے علاقے تلک چاڑی میں ایم کیوایم لندن زونل کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ظفر راجپوت کی رہائش گاہ گزشتہ کئی روز سے متحدہ لندن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، جہاں ایم کیوایم پاکستان کے زونل کمیٹٰی کے پانچ ارکان سمیت سیکٹر یونٹ اوربلدتی نمائندوں نے متحدہ لندن میں شمولیت اختیار کی ہے۔
تازہ ترین