• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن اور یمی گوتم کی فلم ’کابل ‘کا پوسٹر جاری

Rrithrik Roshan New Film Kabul Poster
بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن کے مداح تیارہو جائیں کیونکہ ان کی آنے والی نئی بالی ووڈ فلم’کابِل‘کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے ،گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راکیش روشن کی پروڈیوز کردہ فلم اگلے سال 26جنوری کو ریلیز ہو گی۔
تازہ ترین