• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ روانہ

Pm Nawaz Shairf To Leave For Quetta
وزیراعظم نوازشریف تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے ہی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والے خود کش حملوں میں 59زیر تربیت اہلکاروں کی شہادت کے بعدوزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن و امان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

آرمی چیف کی آمد کے موقع پر علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی اور سیکورٹی کو بھی الرٹ رکھا گیا ۔
تازہ ترین