• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان:دو گروپوں میں فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

Confrontation Between Two Groups In Kohistan 4 Killed
کوہستان کی تحصیل پالس میں2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس تھانہ پالس کے مطابق ملک حیدر اور سری کے خاندانوں میں ایک عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی آج صبح شلکن آباد میں اچانک دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملک حیدر کا بھائی زرین ،سری اور اس کے 2بیٹےالیاس اور جورون موقع پر ہی جاں بحق اور 1شخص زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین