• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار

Quetta Mourns Over Police Training Collage Blast
کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے باعث سرکاری سطح پر سوگ کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ انجمن تاجران کی کال پر شہر میں ہڑتال ہے ۔

کوئٹہ میں سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری عمارتوں پریوم سوگ کی مناسبت سے سرکاری پرچم سر نگوں ہے۔

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کےخلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ شٹرڈاؤن کےموقع پرشہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان بارکونسل کی اپیل پروکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
تازہ ترین