• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شربت گلہ دورزہ ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے

Fia Arrest Nat Geos Afghan Women In Peshawar
سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو غیر قانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ مجسٹریٹ نے شربت گلہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والے افغان مونا لیزا شربت گلہ کو وفاقی تحقیقات ادارے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ شربت گلہ کو پشاور کے علاقے نوتھیا سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ رہائش پذیر ہے، شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ شربت گلہ نے نیشنل جیوگرافک کےجریدےکے ٹائٹل پرچھپی تصویر سے دنیا بھر میں شہرت پائی ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں نادرا کے تین سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملوث ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں ۔

شربت گلہ کے گھر سے افغانستانی شہریت کے دستاویزات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کئے ہیں۔ شربت گلہ کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جسے عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی کے پاس خواتین ملزموں کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شربت گلہ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین