• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں ڈینگی نے شدت اختیار کر لی،162 متاثر

Severe Dengue In Thar 162 Patients Affected
تھر کے صحرا میں ڈینگی پہ قابو نہ پایا جا سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔

صحرائے تھر میں ڈینگی کے مرض نے شدت اختیار کر لی ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں ضلع بھر میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو باسٹھ ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز میں چھ مٹھی، چار اسلام کوٹ، ایک چھاچھرو اور دو ننگر پارکر سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والےمریضوں کی تعداد ایک سو ایک ہے۔
تازہ ترین