• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کے باعث اربوں کے نقصان کا خدشہ ہے، صدر اسلام آباد چیمبر

Concerns Loss Of Billions Of Rupees Due To Sit Ins President Icci
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے دیگر شہروں کے کاروباری حضرات نے اسلام آباد سے کاروبار روک دیا ہے، جس سے اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی اور آئندہ دھرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

صدر اسلام آباد چیمبر خالد اقبال ملک نے کہا کہ دھرنے کے پیغام سے کاروباری نفسیات پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، معاشی سرگرمیاں رکیں تو ہم 10 سال پیچھے چلے جائیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہر کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات غیرسیاسی لوگ ہیں، سیاست کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر نہیں ہونا چاہیے، شہر کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تازہ ترین