پشاور ہائی کورٹ نے بھارتی شہری کا کیس خارج کر دیا | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
November 02, 2016 | 03:00 am
پشاور ہائی کورٹ نے بھارتی شہری کا کیس خارج کر دیا

Peshawar Highcourt Dismisses Indian Citizens Case

Peshawar Highcourt Dismisses Indian Citizens Case
پشاور ہائی کورٹ نے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی شہری نہال انصاری کا کیس خارج کر دیا۔

چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بھارتی شہری نہال انصاری کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نہال انصاری کیس خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نہال انصاری کو فوجی عدالت نے سزا سنائی ہے اس لیے فوجی عدالت میں کیس کی سماعت کی جائے۔ نہال انصاری کو غیر قانونی طور پر پاکستان آنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔