• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں نابینا طالبات کے لیے کمپیوٹر لیب اور لائبریری

Computer Lab And Library For Blind Students In Lahore
لاہورکےتعلیمی اداروں میں خصوصی طلباءوطالبات کے لیے کوٹہ تومقرر ہے مگر انہیں مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں ہوتیں، کینیئرڈ کالج نے بصارت سے محروم طالبات کو کمپیوٹر لیب اورلائبریری سمیت دیگر سہولتیں دے کر ایک نئی روایت قائم کردی۔

کالج میں بی ایس آنرز کی باہمت طالبات نارمل اندازمیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں،نوٹس تیارکرنا ہوں یاہو کتابوں کا مطالعہ،ان کے لیے سہولتیں موجود ہیں جبکہ ٹائم رائٹر مشین نوٹس کی تیاری میں ان کی مددگار ہے۔طالبات کہتی ہیں کہ امتحانات کے دوران بھی اگر رائٹر مشین مل جائے تو مزید آسانی ہوجائے۔

کالج انتظامیہ نے بتایا کہ مختلف کورسز میں بصارت سےمحروم 27طالبات زیرِتعلیم ہیں۔دوسرے شہروں سےتعلق رکھنےوالی ان طالبات کومفت تعلیم کے ساتھ،کھانااوررہائش بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

بصارت سے محروم طالبات کہتی ہیں کہ دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی طلباءوطالبات کو سہولتیں مل جائیں تو وہ ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتےہیں۔
تازہ ترین