• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈئیڑ نے عبدالرزاق کی خدمات حاصل کرلی

Abdul Razzaq Will Help Gladiators In Psl 2017
پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز ’’کوئٹہ گلیڈئیڑ ‘‘نے ٹیسٹ آل راونڈر عبدلرزاق کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

پاکستان کے لئے 46ٹیسٹ 265ون ڈے اور 32ٹی 20انڑنینشل کھیلنے والے آل راونڈر عبدالرزاق پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈئیڑ کے اسسٹنٹ کوچ اور بولرز کی تریبت کے لئے کوچ معین خان کیساتھ کام کرینگے۔

پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے وسیم اکرم اور سلیکشن کمیٹی کے رکن توصیف احمد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ،جب کہ پشاور زلمی نے اس بار ٹیسٹ کر کٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خا ن کوسائن کیا ہے۔

لاہور قلندر کے کر کٹ ڈائریکڑ عاقب جاوید ہیں جبکہ کرا چی کنگز نے ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔
تازہ ترین