• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Term Announced To Appoint James Matis As Defense Secretary
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان کردیا، جنرل میٹس 'میڈ ڈاگ کے نام سے مشہور ہیں اور مشرقِ وسطیٰ خاص طور پر ایران کے بارے میں صدر اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں۔

امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل میٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

جنرل میٹس 'میڈ ڈاگ کے نام سے معروف ہیں اور مشرقِ وسطیٰ خاص طور پر ایران میں صد اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں۔

وہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر میٹس جنگ ِ عظم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔

نامزد وزیر دفاع جنرل میٹس کی عمر 66سال ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں، انہوں نے 1991ءمیں خلیج کی جنگ اور 2001ء میں جنوبی افغانستان میں ٹاسک فورس کی کمانڈ کی۔

جنرل جمیز میٹس نے2003ءمیں عراق میں ہونے والے حملے میں بھی حصہ لیا اور خصوصاً اسی سال کے آخر میں ہونے والی جنگ ِ فلوجہ میں بھی حصہ لیا،2013ءمیں وہ جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔
تازہ ترین