• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :زیادتی کا شکار خاتون کااحتجاج ،خودسوزی کی کوشش

Multan Female Victims Of Rape Protest Attempted Self Immolation
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں اغوا اور زیادتی کا شکار بننے والی خاتون نےتھانہ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق امب والا کی رہائشی 18سال کی ثمینہ کو 6 ماہ قبل اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم انصاف نہ ملنے پر متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر سٹی تھانے کے باہر خودسوزی کی کوشش کی،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے خاتون کے جسم کا معمولی حصہ متاثر ہوا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں دوسری جانب ڈی ایس پی خاورالزمان لودھی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ، تاہم عدالت نے عدم ثبوت کے باعث ملزمان کورہا کیا ہے۔
تازہ ترین