• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے، مصطفیٰ کمال

Political Differences Should Not Have Changed In Rivalry Mustafa Kamal
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےلاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ ان کے پیغام سے جڑ رہے ہیں ،رنگ ،نسل، زبان اور مسلک کی بنیاد پر تفریق تو رہے گی ،اسے دشمنی اور نفرتوں میں بدلنے سے روکنا ہو گا ۔

مصطفی ٰ کمال کاکہنا تھا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہےمگر وزرا ء کی ذمہ داری ترقیاتی کاموں کا افتتاح نہیں قانون سازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن جلد آئے گا جب لاہور کا بیٹا کراچی میں اورکراچی کا بیٹا لاہور میں آزادی سے گھومے گا۔

مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے وقت رحمان بھولا ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا، رکنیت فارم بھرنا سب کا حق ہے ، کسی کو اپلائی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔
تازہ ترین