• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے پر ہوم سیکریٹری کو نوٹس

Notice Given To Home Secretary For Not Issuing Computerized Weapon License
لاہور ہائیکورٹ نے کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ہوم سیکریٹری کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے افتخار الحسن کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کامؤقف ہےکہ ایک سال قبل پرانا اسلحہ لائسنس نادرا میں جمع کرادیا تھامگر نیا لائسنس جاری نہیں کیا جارہا۔

اسلحہ لائسنس کے تمام کوائف مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،استدعاہےکہ متعلقہ حکام کو نیا اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔
تازہ ترین