• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید رشتے نبھانے والا اچھا انسان تھا، ابرار الحق / علی عظمت

Juned Jamshed Was Good Person Ali Azmat And Ibrarul Haq
معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے اہلیہ کے ہمراہ طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ان کے گھر کی فضا سوگوار ہے، معروف گلوکار ابرار الحق اور علی عظمت نے سانحے کو بڑا دلخراش واقعہ قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ابرار الحق اور علی عظمت نےکہا کہ جنید جمشید رشتے نبھانے والا بڑے دل کاآدمی تھا۔

ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے، ان کےساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

علی عظمت کا کہناتھاکہ جنیدجمشید سے تعلق 30برس پرانا ہے، وہ مجھے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے تھے۔

گلوکاری چھوڑ کر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ہونے والے جنید جمشید کی حادثے کا شکار جہاز میں سوار ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی میں ان کے گھر پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جبکہ ان کے اہل خانہ اور ملازمین اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ طیارے میں ان کی اہلیہ نہایہ جنید ان کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ عائشہ جنید اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر پر بخیروعافیت ہیں۔
تازہ ترین