• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فینٹسی ایڈونچر فلم ’’ونڈر وومن‘‘کانیا ٹریلر

New Action Film Wonder Women New Trailer Released
ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم ’’ونڈر وومن‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

چارلس روون ، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھومتی ہے جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے ۔

یہ پائلٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جزیرے پر پہنچتا ہے جو ڈیانا کو اپنی دنیا میںلے آتا ہے،غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ’’ونڈر وومن ‘‘بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے ۔

150 ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین