• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں 2 کمسن بھائی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

2 Brothers Killed After Coming Under A Train In Gujarat
گجرات میں تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر 2 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کری ہیں ۔

گجرات کے علاقے دیونہ منڈی میں تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر 2 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے، دونوں کی عمریں 3 سے 5سال کے درمیان ہے، تیز گام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

دونوں بھائی والد کےساتھ اٹلی سے پاکستان آئے تھے اور حادثے کے وقت ریلوے لائن پر کھیل رہے تھے ۔پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
تازہ ترین